معروف ٹی وی اینکر حامد میر کے بھائی نگران وزیر عامر میر نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی ورکر آگ بگولہ ہو جائیں

لاہور(سٹاف رپورٹر)معروف ٹی وی اینکر حامد میر کے بھائی اورپنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ وارنٹ پرعمران خان کو گرفتاری دینی چاہیے،اگر وہ مزاحمت کریں گے تو قانون اپنا راستہ لے گا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر میر کا کہنا تھا کہ عمران خان سابق وزیر اعظم اور بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں ،انہیں قانون کا احترام کرنا چاہیے اور وارنٹ پر اپنی گرفتاری دینی چاہیے،عمران خان کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے میں تعاون کرنا چاہیے،اگر وہ مزاحمت کریں گے تو قانون اپنا راستہ لے گا۔واضح رہے کہ زمان پارک کے باہر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان شدید تصادم ہوا ہے، پولیس آہستہ آہستہ زمان پارک کی طرف بڑھ رہی ہے،ڈنڈوں سوٹوں ،آنسو گیس کے شیلوں سے لیس پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر بدترین شیلنگ کی جو مسلسل کئی گھنٹے جاری رہی ،پولیس نے تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے خواتین رہنماوں زرتاج گل،مسرت جمشید چیمہ سمیت کئی خواتین کی طبیعت ناساز ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں