عمران خان کی گرفتاری کے لئے آپریشن،نواز شریف بھی میدان میں آگئے

لندن(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو تو خود گرفتاری دے دینی چاہئے تھی،گرفتاری بہادر لوگ دیتے ہیں،توشہ خانہ پر عمران خان سے پوچھیں جس نے چوری کی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق لندن صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو پر نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کو وقار کا مطلب بھی نہیں پتہ،وقار اس کے قریب سے بھی نہیں گزرا۔انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان سرکس لگائے بیٹھا ہے،اس میں رتی بھر بہادری ہوتی تو شرم سے ڈوب مرتا۔بزدلی اور بے غیرتی کا دھبہ لگوانے کی بجائے سیاست چھوڑ دیتا۔

واضح رہے کہ زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک گذشتہ کئی گھنٹوں سے میدان جنگ بنا ہوا ہے ،کارکنوں کی بڑی تعداد پولیس سے مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے ،درجنوں کارکن اور پولیس اہلکار اس ”جنگ“ میں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پولیس نے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں