لاہور میں رینجرز آ گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور دن بھر زمان پارک میں کشیدہ حالات کے باعث لاہور میں 10 روز کیلئے رینجرز تعینات کر دی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے دس روز کیلئے لاہور شہرمیں رینجرز تعینات کردی۔لاہور میں رینجرز کی تعیناتی کانوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال کوکنٹرول کرنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔۔واضح رہے کہ زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک گذشتہ کئی گھنٹوں سے میدان جنگ بنا ہوا ہے،کارکنوں کی بڑی تعداد پولیس سے مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے،درجنوں کارکن اور پولیس اہلکار اس ”جنگ“ میں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پولیس نے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں