لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک میں جاری آپریشن اور کشیدہ صورتحال کے بعد عمران خان خود کارکنوں کے حوصلہ بڑھانے اور ان سے ملنے کیلئے گھر سے باہر آ گئے ہیں ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق عمران خان کارکنوں سے ملنے کیلئے گھر سے باہر آ گئے ہیں، جبکہ انہوں نے چہرے پر آنسو گیس سے بچاو کیلئے ماسک بھی پہن رکھا ہے ، دوسری جانب سے پنجاب حکومت کی جانب سے پولیس کے تازہ دم دستے زمان پار ک پہنچائے جا رہے ہیں، زمان پارک کے باہر رینجر پہلے سے ہی موجود ہے ،جبکہ عمران خان کی گرفتاری روکنے کیلئے وکلا کی بڑی تعداد ریلی کی صورت میں زمان پارک پہنچ گئی ہے ۔
وکلا نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے تھے ، جبکہ پولیس کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی ، عمران خان نے گھر سے باہر نکل کر کارکنوں کے نعروں کا جواب بھی دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی ، عمران خان نے کارکنوں کے نعروں کا مسکرا کر جواب دیا۔
