لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پار ک میں جاری آپریشن روک دیا گیاہے، پنجاب پولیس اور رینجرز کے دستے پیچھے ہٹ گئے ہیں ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پنجاب حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے جاری آپریشن کو روک دیا ہے، پولیس اور رینجرز دستے واپس بلا لیے ہیں، جبکہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ آپریشن پی ایس ایل میچ ہونے تک کیلئے معطل کیا گیا ہے، یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور میں ہونے والے 2 میچز آپریشن کے باعث معطل کیے گئے تھے جبکہ آج پہلا کوالیفائر میچ لاہور اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے ۔
لاہور مال روڈ پر واقع ہوٹل میں موجود ٹیموں کا سٹیڈیم جانے کیلئے وہی روٹ ہے جس روٹ پر آپریشن جاری تھا ۔
