رواں سال کتنے قہر کی گرمی پڑے گی؟محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سے شہریوں کے پسینے چھوٹ جائیں

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم کی سختیاں شروع ہو گئیں ،سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں جبکہ بدلتے موسم کے ساتھ ہی لیسکو کی جانب سے بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی ہے،شہر میں درجہ حرارت 31 ریکارڈ کیا گیا ہے دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 32 تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق لاہور شہرکاموجودہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت18 اورزیادہ سےزیادہ 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔آلودگی کے اعتبار سے لاہور تیسرے نمبر پر آ گیاہے۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 177ریکارڈ کی گئی۔ سید مراتب علی روڈ 207،انارکلی بازار 193، فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح192، مین بلیوارڈ میں186ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں