عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد (مانیٹرنگ دیسک )سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر تے ہوئے 20 مارچ کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، واضح رہے کہ زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کےوارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے ، جس پر اسلام آباد سیشن جج نے 20 مارچ تک کیلئے معطل کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں