لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ انتخابات 90 روز سے آگے جانے نہیں دیں گے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق لاہور میں سینئر اینکرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی صورت انتخابات 90 روز سے آگے جانے نہیں دیں گے،اگر انتخابات 90 روز سے آگے گئے تو آئینی تحریک چلائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالت میں پیش ہونے سے کبھی انکار نہیں کیا لیکن یہ مجھے اس جگہ بلا رہے ہیں جہاں سیکیورٹی خدشات ہیں،عدالت پیشی کیلئے نہیں مارنے کیلئے گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گا،میں قانون کی حکمرانی اور عملدرآمد پر یقین رکھتا ہوں۔