لاہور(کورٹ رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے دامادہارون یوسف کی عبوری میں ضمانت میں 28 مارچ تک توسیع دے دی۔عدالت نے ہارون یوسف کے ساتھ ساتھ شریک ملزم سید طاہر نقوی کی عبوری ضمانت میں بھی 28 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے ملزم ہارون یوسف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے نیب سے ملزم ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی سے تفتیش سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے سماعت کی، ہارون یوسف احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وکلا نے ان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں بتایا گیا کہ ہارون یوسف عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں۔ملزم سید طاہرنقوی نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ ہارون یوسف اور طاہر نقوی نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ اس سے قبل ہارون یوسف اور طاہر نقوی منی لانڈرنگ کے ریفرنس میں اشتہاری تھے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Haroon-Yusuf-Bail-1200x480.jpg)