اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)معروف قانون دان اور اسلام آباد بار کے سابق صدر شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جو سہولت ملزم نوید کو حاصل ہے وہ سہولت عمران خان کو بھی دے دی جائے ،اگر عدالت نے ویڈیو لنک کی درخواست قبول نہ ہوئی تو عمران خان عدالت جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن میں کہا ہے جو ان کے مجرم اور قاتل نوید کو ویڈیو لنک کی سہولت دی گئی ہے وہ مجھے بھی دی جائے، کیونکہ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا اور مجھے تھریٹ بھی ہے، وزارت داخلہ نے مجھے مارچ کا نیا خط بھیجا ہے کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس پٹیشن پر نوٹسز جاری کردئے ہیں۔
شعیب شاہین نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے اگر مجھے ویڈیو لنک کی سہولت فراہم نہیں کی جاسکتی تو میرے کیسز سپیشل کورٹس میں کردیں، جہاں کمپاو¿نڈ کے اندر سماعت ہوتی ہے، اگر خطرناک ہونا اس بات پر منحصر ہو کہ دہشت گردی کے مقدمات کس پر سب سے زیادہ ہیں تو سب سے زیادہ مقدمات دہشت گردی کے تو عمران خان پر ہیں، قانون نے دیکھنا یہ ہے کہ کس کو کتنا خطرہ ہے، نوید سے زیادہ جان کا خطرہ عمران خان کو ہے، ان کی صرف حاضری ہے، پرویز مشرف کے کیس میں سپریم کورٹ طے کرچکی ہے کہ فرد جرم عائد ہونے یا پروسیڈنگ کیلئے یہ ضروری نہیں کہ ملزم موجود ہو، قانون کی نظر میں سب برابر ہونے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلی میں رہنماو¿ں کیلئے سیکیورٹی انتظام ہوتا ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ میں کیس ڈال دیں سیکیورٹی دیں، پیش ہونے کو تیار ہوں، سیشن کورٹ میں تین تین فٹ کی پتلی پتلی گلیاں ہوتی ہیں سیکیورٹی رسک ہوتا ہے، عدالتوں کے باہر ججز اور وکلاءشہید ہوچکے ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/336519744_957400642104024_1516212132988312678_n-1200x480.jpg)