سکیورٹی فورسز کا آپریشن،اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)سکیورٹی فورسز نے چمن کے علاقے بوغرہ روڈ پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمدکرلیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حفیہ اطلاعات پر چمن کے علاقے بوغرہ روڈ آپریشن کیا ،جبکہ دہشت گرد آپریشن سے پہلے ہی علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ائی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمدکرلیا، جس میں راکٹ، دیسی ساختہ بم ، گولہ بارود اور دیگر سامان شامل ہیں۔بیان کے مطابق آپریشن علاقے میں مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی پر کیا گیا، دہشت گرد سکیورٹی فورسز، شہریوں پرحملوں اور دیسی ساختہ بم نصب کرنے میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے مواد کی بازیابی سے کوئٹہ و دیگر شہری علاقوں میں دہشت گردی کی سرگرمی کو روکنے میں مدد ملی،پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں