لاہور(سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی سینئر قیادت کی جانب سے کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، جس کی وجہ سامنے آ ئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق عمران خان کی جانب سے 9 کیسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن میں سے 5 اسلام آباد اور 4 لاہور کے کیسز میں عبوری ضمانتوں کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان 2 بجے کے بعدعدالت میں حفاظتی ضمانت کیلئے پیش ہوں گے، ان کی روانگی سے پہلے کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی کال دیدی گئی ہے، کارکن عمران خان کی عدالت روانگی کے وقت ہمراہ ہوں گے۔
