”بگڑا ہوا بچہ ریاست پر حملہ آور ،عمران خان کو گرفتار کرنا 5منٹ کا کام “مریم نواز نے زلمے خلیل زاد کو بھی للکار دیا

لاہور(پاکستان ٹائم)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان سے تمام کیسز میں لازمی پیش ہونے کیلئے انڈر ٹیکنگ لی جائے،ٹیرین کیس جھوٹا ہے ،فارن فنڈنگ کیس جھوٹا ہے تو عدالت کیوں پیش نہیں ہوتا؟پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) والے کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ایسے نوجوان ملے ہیں جو خودکش حملے کے لیے تیار ہیں،اب اس میں کسی شک و شبے کی گنجائش رہ گئی ہے کہ یہ ایک سیاسی نہیں عسکری جماعت ہے جو پاکستان کی تباہی اور بربادی کا ایجنڈا لیکر بیرونی قوتوں کے ایماء پر لانچ ہوئے ہیں؟ٹکٹ کے حصول کے لیے اس شخص نے سب سے پہلی شرط “ریاست پہ حملہ” رکھ دی ہے،انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے جھوٹ بول رہا ہے کہ میرے پاس ضمانت ہے،اگر ضمانت تھی تو انڈرٹیکنگ کیوں دی؟زلمے خلیل زاد کو کس نے حق دیا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بولے؟بگڑا ہوا بچہ ریاست پر حملہ آور ہے،اسے پکڑنا ریاست کے لیے کوئی مسئلہ نہیں لیکن ریاست خون خرابہ نہیں چاہتی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پرویز رشید اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ ماڈل ٹاﺅن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ سیاست دان شہید بھی ہوتے ہیں،گولیاں بھی برداشت کرتے ہیں اٹک قلعے میں قید بھی کاٹتے ہیں،ایک انسان جو اپنے آپ کو سیاسی لیڈر کہتا ہے،اس نے زمان پارک میں جو حرکتیں شروع کی ہوئی ہیں میں نے پہلے نہیں دیکھا،زمان پارک کے بنکرمیں بیٹھ کرلوگوں کوپٹرول بم پھینکنے کاکہاجارہا ہے،آج گلگت بلتستان میں حکومت ہے وہاں سے پولیس لاکر سامنے کھڑی کردی گئی،کوئی اورایسا کرتا تو کیا ریاست بیٹھ کر ایسے تماشا دیکھتی؟زمان پارک میں ٹرینڈ دہشت گرد رکھے ہوئے ہیں ،اپنے بچے لندن میں ہیں اور دوسروں کے بچوں کوکہہ رہے ہوحملہ کرو،جب سیاسی پارٹیاں ٹکٹیں دیتی ہیں تو پوچھتی ہیں کہ آپ نے کیا کام کیا ہے؟یہاں پوچھا جارہا ہے کتنے جھتے لے کرآو گے؟کتنے ڈنڈے لے کر آو گے؟جس طرح انہوں نے ریاست اور پولیس پر دھاوا بولا،یہ ریاست کے خلاف کھلے عام بغاوت ہے،یہ دو ہزار چودہ سے ہورہا ہے،جب وہ جلاو گھراو کررہا تھا اور قوم کو غنڈہ گردی کی ترکیبیں بتارہا تھا، ایسے میں جسٹس ثاقب نثار اسکو صداقت اور امانت کے سرٹیفیکیٹ دے رہا تھا،اشتہاری آپکے سامنے بیٹھا تھا، آپکو شرم نہیں آئی آپ اسے صادق و امین کے سرٹیفیکیٹ جاری کرتے رہے؟یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے شاہراہِ دستور پہ قبریں کھودیں، کفن پہن کے ریاست کا مذاق اڑایا، سپریم کورٹ کے سامنے اپنے گندے کپڑے ٹانگے، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پہ حملہ کیا، وہ مناظر قوم آج تک نہیں بھولی ۔انہوں نے کہا کہ آج میں جسٹس کھوسہ اور پانامہ بینچ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ آج آپ زمان پارک میں جو مناظر دیکھ رہے ہیں اس کے بعد آپکو پتہ چلا کہ سسلین مافیا کیا ہوتا ہے؟ اب پتہ چلا کہ گاڈ فادر کیا ہوتا ہے؟ اچھے سے پتہ چل گیا ہوگا؟ایک انسان جو خود کو سیاسی لیڈر کہتا ہے، اس نے پچھلے 5 دن سے زمان پارک میں جو حرکتیں شروع کی ہوئی ہیں، میں نے پاکستان کی تاریخ میں یہ کبھی نہیں دیکھا،جس طرح گرفتاری سے بچنے اور قانون کے آگے پیش نہ ہونے کے لیے انہوں نے ریاست پہ دھاوا بولا، اس کے مناظر پچھلے 5 دن سے سب نے دیکھے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں