لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لئے کل صبح(ہفتے کے روز) زمان پارک سے روانہ ہوں گے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اسلام آباد کی ماتحت عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور انہیں 18 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کل تک معطل کردیئے ہیں اور انہیں ہر صورت عدالت پہنچنے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی سیشن عدالت جانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سینئر رہنماو¿ں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں عمران خان کی اسلام آباد میں پیشی سے متعلق مشاورت ہوگی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کل صبح 8 بجے زمان پارک سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونے کا امکان ہے جبکہ قیادت کی جانب سے کارکنوں کو صبح 7 بجے زمان پارک پہنچنے کی کال دے دی گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ریلی کی صورت میں اسلام آباد جائیں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کل سڑک کے راستے اسلام آباد جائیں گے، اور دوپہر 12 بجے تک سیشن کورٹ اسلام آباد پہنچیں گے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Imran-Khan-Peshi-1200x480.jpg)