پاکستان کو چین سے کتنے کروڑ ڈالرمل گئے ؟اسحاق ڈار نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اپنے بیان میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ چین سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی، چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کیلئے پیشرفت جاری ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طور پر پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں