حکومت نے مارچ میں شہریوں کو بجلی کے بڑے جھٹکے دینے کی تیاری کر لی

لاہور(وقائع نگار)حکومت نے رواں ماہ سے شہریوں کو بجلی کے بڑے جھٹکے دینے کی مکمل تیاری کر لی، پہلے مہنگائی کی چکی میں پسنے واالے عوام کو آئندہ (مارچ میں) ماہ بجلی کے بڑے جھٹکے لگنے والے ہیں، کسانوں اور برآمدی شعبے پر زیادہ بوجھ پڑے گا اور گھریلو صارفین بھی زد میں آئیں گے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباو¿ پر حکومت کے سخت فیصلوں کے نتیجے مارچ میں عوام بجلی بلوں پر اضافی سرچارج کی مد میں بھاری بل بھریں گے، برآمدی شعبہ ساٹھ فیصد سے زائد جبکہ زرعی صارفین کو پچاس فیصد سے زیادہ بلز ادا کرناہوگا۔ سبسڈیز کے خاتمے کے بعد برآمدی شعبے کا ٹیرف انیس روپے ننانوے پیسے فی یونٹ سے بڑھ کر بتیس روپے بارہ پیسے ہوگیا۔ زرعی صارفین کی تین روپے ساٹھ پیسے سبسڈی ختم، مو¿خر ادائیگیوں کی مد میں زرعی صارفین تین روپے جبکہ پاور ہولڈنگ کمپنی کے سود کی مد میں عائد سر چارج کے عوض فی یونٹ تینتالیس پیسے ادا کریں گے۔سو یونٹ والے گھریلو صارفین کو سرچارجز کی مد میں دو روپے 75پیسے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ چار سو یونٹ والے صارفین کو تین روپے 82 پیسے اضافی سرچارج کیساتھ مو¿خر ادائیگیوں کا بوجھ بھی برداشت کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں الگ ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں