لاہور( سٹاف رپورٹر) موٹرویز اور قومی شاہراہ پر ویک اینڈ پرشاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے موٹروے پولیس سرگرم عمل ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق انسپکٹر جنرل(آئی جی )موٹرویز کی ہدایات پر موٹروے پولیس نے ٹال پلازہ پر ہفتہ وار تعطیل پرسپیشل آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔اس سلسلے میں موٹرویز اور ہائی ویز پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ ڈی آئی جی سینٹرل زون شاہد جاوید نے بتایا کہ سپیشل پیٹرولنگ کا مقصد روڈ یوزرز کے لیے ٹریفک کا بہاو¿ یقینی بنانا ہے،ٹریفک پلان پرعملدرآمد کے لیے سیکٹرکمانڈرزاپنے ایریاز میں ٹریفک بہاو¿ کی نگرانی کریں جبکہ بیٹ کمانڈر اپنے ایریاز میں مسلسل پیٹرولنگ کو یقینی بنائیں۔ ڈی آئی جی شاہد جاوید کا کہنا ہے کہ عوام میں ٹریفک کا شعور اجاگر کرناموٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے، موٹرویزاور ہائی ویزکے تمام ٹال پلازوں پر خصوصی بریفنگ کے لیے پیٹرولنگ افسران موجودہیں، بریفنگ افسران روڈ یوزرز کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔ عوام الناس سے اپیل کہ کہ موٹروے پولیس آپ کے محفوظ سفر کے لیے ہر وقت موجود ہے لہذا موٹروے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Motorways-Police-1200x480.jpg)