چوروں اور چوکیداروں میں صلح نہیں ہوسکتی، شیخ رشیدکا اعلان

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوروں اور چوکیداروں میں صلح نہیں ہوسکتی،میری ضمانت منسوخ ہوئی تو دھوم دھام سے سسرال جاوں گا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دوست ممالک موجودہ حکومت کو سمجھتے ہیں ،اس لیے 6 ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں کرا رہے، جب کہ اس وجہ سے عالمی مالیاتی ادارہ( آئی ایم ایف ) سٹاف لیول معاہدہ نہیں کررہا اور ہم بجلی پیٹرول گیس کے نرخ بڑھا رہے ہیں۔شیخ رشید کہنا تھا کہ 90 دن میں الیکشن آئین کا سب کو حکم ہے، لاہور میں سیاسی ماحول بہت کشیدہ ہے جس سے پورا صوبہ متاثر ہے، چوروں اور چوکیداروں میں کبھی صلح نہیں ہوسکتی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے میری ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے کل اپیل دائرکی ہوئی ہے، اگر میری ضمانتیں منسوخ ہوگئیں تو دھوم دھام سے سسرال جاوں گا، مجھ پر کیس بلو رانی (بلاول بھٹو) کی ٹویٹ ہے، وہ تو میں جیل سے بھی کروں گا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایٹمی اور میزائل پروگرام مکمل محفوظ اور دباو¿ سے پاک ہونے کا بیان انتہائی خوش آئند ہے، قوم جان دے سکتی ہے لیکن ایٹمی اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں