عمران خان کے قافلے کو موٹروے پر حادثہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کے قافلے کو اسلام جاتے ہوئے کلر کہار کے مقام پر حادثہ پیش آیا ہے ، حادثے میں 4 گاڑیاں الٹ گئیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق کے قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا جبکہ چوتھی گاڑی عام شہری کی تھی ، حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ، ذرائع کے مطابق متاثرہ گاڑیوں میں پی ٹی آئی حافظ آباد کے کارکن سوار تھے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کی جانب قافلے کے ہمراہ گامزن ہیں۔
توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں