لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہوتے ہی پولیس نے پھر سے زمان پارک میں آپریشن شروع کر دیا ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناع ختم ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے دوبارہ سے زمان پارک میں آپریشن شروع کر دیا ہے، پولیس کی جانب سے کرین کی مدد سے پی ٹی آئی کیمپ اکھاڑنے شروع کر دیئے ہیں، جبکہ متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو بھی گرفتار کر لیا ہے ، پولیس نے کرین کی مدد سے عمران خان کے گھر کے باہر موجود چیک پوسٹ اور بیریئرز کو رکرین کی مدد سے اکھاڑ دیا، موصولہ اطلاعت کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کے گھر کے دروازے اور دیوار کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ ہو چکے ہیں اور اب زمان پار ک میں صرف کارکنان ہی موجود ہیں۔
