گرفتاری کا خطرہ ، عمران خان نے درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی جانب سے گرفتاری کے خطرے کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب سمیت کسی بھی ادارے کو گرفتاری سے روکا جائے،درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ درخواست پر آج ہی سماعت کی جائے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان توشہ خان کیس میں پیشی کیلئے لاہور سے روانہ ہو چکے ہیں اور بذریعہ موٹر وے اسلام آباد کی جانب ان کا قافلہ رواں دواں ہے جہاں جگہ جگہ پی ٹی آئی کارکنان ان کا استقبال کر رہے ہیں۔
دوسری جانب عمران خان کے لاہور زمان پار ک سے نکلتے ہیں پنجاب پولیس نے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا ہے اور کرین کی مدد سے زمان پارک میں موجود کارکنوں کے کیمپ اکھاڑ دیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ عمران خان کے گھر کے دروازے تک توڑ دیئے گئے ہیں ، پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں