تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی گرفتار

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جوڈیشل کمپلکس میں حاضری کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی میں پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو حراست میں لیتے ہوئے تھانہ رمنا منتقل کردیا ہے،پولیس نے امجد خان نیازی کوعمران خان کی گاڑی کے آگے سے گرفتار کیا۔دوسری جانب جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے ورکروں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کر دی جس کے بعد کئی گھنٹے تک علاقہ میدان جنگ بنا رہا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے کیے جانے والے پتھراو¿ سے 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مشتعل مظاہرین نے 25 سے زائد موٹر سائیکل اور گاڑیاں جلادیں جبکہ بم ڈسپوزل وین کو بھی توڑ پھوڑ کے بعد نذرآتش کر دیا گیا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی،درختوں کو بھی آگ لگا دی۔پولیس کے تشدد سے کئی پی ٹی آئی کے کئی کارکن زخمی ہو گئے تاہم عمران خان کی گاڑی کے ارد گرد سیکیورٹی حصار برقرا ر رہا ۔پولیس نے چاروں جانب سے کارکنوں پر شدید آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔پولیس نے موقع سے درجنوں کارکنوں کو گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں