لاہور(وقائع نگار)زمان پارک آپریشن مکمل ہونے کے بعد نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فوری طور پر لاہور کی سڑکوں سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے دیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کی مقامی لیڈر شپ کے ساتھ بیٹھ کر شہریوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کسی بھی صورت تنگی نہیں ہونی چاہیے، کینال روڈ پر ٹریفک کو یقینی بنائی جائے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Mohsin-Naqvi-2-1200x480.jpg)