گاڑی پر راکٹ حملہ،تحریک انصاف کے اہم رہنما سمیت 9 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے اہم رہنما اور تحصیل ناظم کی گاڑی پر ہونے والے راکٹ حملے میں عاطف منصف خان جدون سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ایبٹ آباد میں تحصیل ناظم حویلیاں عاطف منصف کی گاڑی پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے،حملے میں عاطف منصف خان جدون جاں بحق ہوگئے۔عاطف منصف کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور راکٹ لانچر بھی فائر کیا گیا،جس کے نتیجے میں عاطف منصف سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔حملے میں جاں بحق ہونے والے عاطف منصف پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مقامی طور پر اہم رہنما بھی ہیں۔واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عاطف منصف خان جدون نے آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی اور گذشتہ سال نومبر میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں