فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے ’باغی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض احمد نے شاہ محمود قریشی سے ایسا مطالبہ کردیاہے کہ تحریک انصاف کے کارکن آگ بگولہ ہو جائیں ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان دہشت گرد تنظیم کے چیئرمین بن چکے ہیں، شاہ محمود قریشی فوری طور پرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلائیں جس میں تمام اراکین اور ایم این ایز کو مدعو کیا جائے، اجلاس میں عمران خان کو عہدے سے فارغ کیا جائے۔ راجہ ریاض نے دعویٰ کیا کہ وہ ابھی تک پی ٹی آئی میں ہیں تاہم پی ٹی آئی بنانے کا مقصد فوت ہو چکا ہے،زمان پارک سے دہشت گردی ہورہی ہے، پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ماضی میں کوئی حکمران جتھے لے کر عدالتوں میں نہیں گیا، اربوں روپے کی کرپشن پر کارروائی ہونی چاہیے،مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو مزید ریلیف دیا جائے، آٹے کے مفت تین تھیلوں کی تعداد بڑھا کرچھ کی جائے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Raja-Riaz-Says-shah-mahmood-qurashi-1200x480.jpg)