معاشی مشکلات کا شکار پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ،ملکی تجارتی خسارے میں اربوں ڈالر کی کمی

(ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک نے معاشی مشکلات کا شکار پاکستانی شہریوں کو بڑی خبر سنائی ہے۔ملکی تجارتی خسارہ 26 ارب ڈالر سے کم ہوکر 18 ارب ڈالر پر آگیا
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان کے کرنٹ اکاونٹ خسارے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، جس کے مطابق ملکی تجارتی خسارہ 26 ارب ڈالر سے کم ہوکر 18 ارب ڈالر پر ا?گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2023 کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا جبکہ جولائی 2022 سے فروری 2023 تک کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 3.86 ارب ڈالر رہا، مالی سال 23-2022 کے 8 مہینوں کا تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کا تجارتی خسارہ 26 ارب ڈالر تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 22 ارب ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کا تجارت،خدمات اور آمدن کا خسارہ 33 ارب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں