لاہور(کورٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان زمان پارک اپنی رہائش گاہ پر ہونے والے پولیس آپریشن اور جوڈیشل کمپلیکس میں شیلنگ،لاٹھی چارج اور پکڑ دھکڑ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں پھٹ پڑے،زمان پارک میں دوران آپریشن بشریٰ بی بی کی چیخوں کی گونج کمرہ عدالت میں بھی سنائی دینے لگی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان روسٹرم پر آگئے۔عمران خان نے کہا کہ میری اہلیہ گھر پر تھیں،گھر کے شیشے توڑے گئے،اسلام آباد میں تھا تو پولیس نے میرے پیچھے گھر میں کارروائی کی،میں اسلام آباد ٹول پر پہنچا تو انہوں نے میرے گھر پر حملہ کردیا،جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر مجھے روکا گیا تاکہ عدالت نہ پہنچ نہ سکوں، حکومت نے دنیا کو کیا پیغام دیا؟یہاں قانون کی حکمرانی نہیں،یہی پیغام دیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود میرے گھر پر آپریشن کیا گیا،وہاں نہتے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،میری بیوی پردہ کرتی ہیں،وہ شیشے کے پیچھے تھیں،پولیس نے شیشے توڑ دیے،بشریٰ بی بی نے شیشے ٹوٹنے پر چیخیں ماریں،اس سے متعلق ویڈیوزبھی موجود ہے،گھر کی فوٹیج ریکارڈ پر ہے،عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج میں چھپ کر عدالت پہنچا ہوں،اس گاڑی میں آیا ہوں جسے کوئی نہیں جانتا،آج بغیر کسی قافلے کے آیا ہوں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/BUshra-BB-in-lahore-high-court-1200x480.jpg)