تحریک انصاف کے بڑوں نے سر جوڑ لئے،اہم فیصلے متوقع

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماوں کا اجلاس ہوا جس میں لاہور جلسے سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں سینئر رہنماوں کا اجلاس ہوا جس میں اسدقیصر،پرویز خٹک، شیریں مزاری فواد چوہدری کے علاوہ سبطین خان،یاسمین راشد،اسلم اقبال اوراعجاز چوہدری شریک ہوئے۔اجلاس میں خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابی مہم اور لاہور میں 26 مارچ جلسے سے متعلق مشاورت کی گئی۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں شرکاء نے خیبر پختونخوا میں امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ،کارکنوں کی گرفتاری اور عمران خان کے خلاف مقدمات پر بھی غور کیا۔اجلاس میں کئے جانے والے اہم فیصلوں کی جلد تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں