ڈیرہ اسماعیل خان(خصوصی رپورٹر)خیبر پختونخوا کے بڑے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس میں سیکیورٹی فورسز کے تین اہلکار جام شہادت نوش کر گئے ہیں ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد بھی واصل جہنم کر دیئے گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کر لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار محمد اظہراقبال، نائیک محمد اسد اور سپاہی محمدعیسیٰ شامل ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا، فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ساگو کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے روک لیا،دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے،جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Three-soldiers-martyred-in-DI-Khan-attack-1200x480.jpg)