ملک بھر میں جمعہ کو بینکوں کی چھٹی

کراچی(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمعہ والے روز مرکزی بینک بند رہے گا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مرکزی بینک سمیت ملک کے تمام بینک 24 مارچ بروز جمعہ کو بند رہیں گے۔بیان کے مطابق مرکزی بینک سمیت تمام بینکوں کو بند کرنے کی بڑی وجہ یکم رمضان المبارک کو زکوٰة کی کٹوتی کرنا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق 23 مارچ کو بھی جمعرات کو بھی بینک بند رہیں گے۔یاد رہے کہ ہفتہ اور اتوار کو ملک بھر میں بیک بند رہتے ہیں، اسی حوالے سے دیکھا جائے تو ملک بھر کے بینک جمعرات سے لیکر اتوار (4 روز) تک بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں