نیب نے عثمان بزدار کو ایک بار پھر طلب کر لیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور نے ایک بار پھر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کو طلب کر تے ہوئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی انکوائری کے لیے طلب کیا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق عثمان بزدار کو 22 مارچ کو دن 11 بجے نیب لاہور میں طلب کیا گیا ہے، ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ تمام ریکارڈ بھی لے کر آئیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کو 3 مارچ کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے تھے،اس لئے انہیں ایک بار پھر طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سردار عثمان بزدار کئی مرتبہ نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں