لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے اکثر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور بلند عمارتوں سے باہر نکل آئے،ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ۔
ُُپاکستان ٹائم “کے مطابق لاہور سمیت ملک کے اکثر شہروں میں 6.8کا شدید زلزلہ آیا ہے،زلزلے کے جھٹکے کافی دیر تک“ محسوس کئے جاتے رہے ۔زلزلہ اتنا شدید تھا کہ عمارتیں لرز کر رہ گئی،لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔اسلام آباد،پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے جھٹکے پشاور،لاہور،سیالکوٹ،کلورکوٹ،فیصل آباد سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ابتدائی طور پر زلزلے سے ہونے والے مالی اور کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے،صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت،مقبوضہ کشمیر، ترکمانستان،ہندوستان،قازقستان،تاجکستان،چین سمیت دیگر ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق کراچی سے اسلام آباد،کوئٹہ سے پشاور،مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں،جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Earthquake-in-pakistan-1200x480.jpg)