اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد(وقائع نگار)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے طلب کردہ اجلاس میں گلگت بلتستان کو 25 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان کو گندم فراہمی پر 2 ارب 90 کروڑ کی سبسڈی کی منظوری بھی دے دی گئی۔اجلاس میں وزارت کشمیر کو گندم کی قیمتوں کا پلان ایک ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ کویتی پیٹرولیم کمپنی کو 27 ارب روپے کے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں