اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے قومی احتساب بیورو (نیب) نوٹس کا جواب دےدیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق فرح گوگی کے وکیل اظہر صدیق نے چیئرمین نیب کو نوٹس کا جواب بھجوادیا ہے۔فرح گوگی کے وکیل نے نیب نوٹس کے جواب میں کہا کہ فرحت شہزادی کا توشہ خانہ کیس سے کوئی تعلق نہیں۔وکیل نے جواب میں مزید کہا کہ نیب کسی بھی پرائیویٹ شخص سے تحقیقات نہیں کرسکتا، نیب سیاسی مخالفت میں نوٹس بھجوا رہا ہے۔فرح گوگی کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین نیب طلبی کا نوٹس ختم کریں ورنہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/gogi-1200x480.jpg)