پاکستان میں آج رمضان کا چاند نظر آنے کا قوی امکان

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں آج( بدھ کو) رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج( بروزبدھ کو) چیئر مین مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت ہو گا، جس میں رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان بھی شریک ہوں گے۔محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بدھ کے روز رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش آج رات 10 بج کر 23 منٹ پر ہو گی۔ چاند نظر آنے پر پاکستان میں پہلی سحری جمعرات کو ہو گی۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی منگل کے روز چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد مملکت میں پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں