ثانیہ مرزا شوہر کے بغیر عمرہ ادائیگی کیلئے سعودیہ پہنچ گئیں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بیٹے کو لیکر بغیر شوہر کے ہی عمرہ ادائیگی کیلئے سعودیہ پہنچ گئی ہیں۔
پاکستان ٹائم کے مطابق ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر والدین، بہن اور بہنوئی کے ہمراہ سعودی عرب سے چند تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں عمرہ ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کیا، تصاویر میں ثانیہ کو اہل خانہ کے ہمراہ حرمین شریفین میں دیکھا جاسکتا ہے، ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان ملک کو بھی ساتھ لے کر گئیں۔
ثانیہ مرزا کی پوسٹ اور تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں نیک خواہشات کا ذکر کیا گیا وہی متعدد صارفین شعیب کی غیر موجودگی پر پریشان ہوگئے اور ثانیہ سے متعدد سوال کرڈالے،واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد دی گئی الوداعی پارٹی میں بھی شعیب ملک شریک نہیں ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں