رمضان المبارک میں سکولوں اور کالجوں کے اوقات کار تبدیل

کراچی(سٹاف رپورٹر ) محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک میں سکولوں اور کالجوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ہیں ،جبکہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نوٹیفکیشن میں سکولوں میں صبح کی شفٹ 7 بجکر 30 منٹ پر شروع کی جائے گی اور 11 بجکر 30 منٹ پر چھٹی دے دی جائے گی ،جب کہ جمعہ کو صبح کی شفٹ آغاز اسی وقت پر ہوگا لیکن چھٹی 10 بجکر 30 منٹ پر ہو گی ۔
سکولوں میں دوپہر کی شفٹ دن 11 بجکر 45 منٹ پر شروع ہو گی اور 2 بجکر 45 منٹ پر چھٹی دے دی جائے گی ، اعلامیے میں بتایا گیا کہ کالجوں میں صبح ساڑھے 8 بجے سے 12 بجے تک تدریسی عمل جاری رہے گا، کالجوں میں دوپہر کی شفٹ اڑھائی بجے سے لیکر شام 5 بجے تک ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں