لاہور(سٹاف رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے ختم ہونے کے بعد نگران وزیربرائے کھیل پنجاب کا قلمدان سنبھال لیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے مشیر برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب وہاب ریاض کو دیگر امور پر بریفنگ دی، اس موقع پرنگران وزیر برائے کھیل ویاب ریاض نے کھیلوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔ملاقات میں ڈائریکٹریوتھ افیئرز سید عمیر حسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد بھی موجود تھے۔
