نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلسل ہٹ دھرمی کے بعد ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے پاکستانی کرکٹرز کو ویزے دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق آئی سی سی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان ایک برس قبل کردیا جاتا ہے لیکن اس بار بھارتی بورڈ کو اپنی حکومت سے ضروری کلیئرنس درکار ہے، اس میں 2 مسئلے حل طلب ہیں، آئی سی سی اور بھارتی حکومت میں ٹیکس استثنیٰ کا معاملہ ابھی طے ہونا ہے، اس کے ساتھ پاکستانی ٹیم کے بھارتی ویزوں پر بھی پیش رفت ہونا تھی۔ گرین شرٹس 2013 کے بعد سے کسی آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کیلئے بھارت نہیں جاسکے، گزشتہ ہفتے آئی سی سی کے سہ ماہی اجلاس میں بھارتی بورڈ نے ورلڈ گورننگ باڈی کو پاکستانی دستے کے ویزوں کو اپنی حکومت سے کلیئر کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔
