رمضان کا چاند نظر آیا کہ نہیں ؟ خبر آگئی

پشاور(وقائع نگار خصوصی)ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاندآگیا ہے ،کل(بروز جمعرات) ملک بھر میں پہلا روزہ ہو گا ۔چاند نظر آنے کا اعلان ہوتے ہی مساجد میں نماز تراویح شروع ہو گئی ہیں جبکہ شہریوں نے بھی پہلے روزے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئے ۔پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئر مین مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت ہوا ،اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبد الخبیرآزاد کا کہنا تھا کہ بلوچستان ،سندھ ،پنجاب اور اسلام آباد سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تاہم خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے چاند نظر آنے کی مصدقہ شہادتیں موصول ہو گئی ہیںلہذا پاکستان میں پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو مردان سے چار شہادتیں موصول ہو ئیں جبکہ دیگر اضلاع سے بھی چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں جن کی بنیاد پر کمیٹی نے مکمل تحقیق کے بعد رمضان کے چاند کا اعلان کیا ہے ۔ ۔اس سے قبل پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا تھاکہ رمضان المبارک کاچاند نظرآنےکی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کےاجلاس میں وزرات مذہبی امور،محکمہ موسمیات سمیت دیگرنمائندے شریک ہوئے۔کوئٹہ میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، زونل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولاناانوار الحق حقانی نے بتایا کہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔اسی طرح لاہور میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، لاہور میں چاند نظر آنے کا مقررہ وقت 7 بج کر 5 منٹ تھا۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی کل چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد مملکت میں پہلا روزہ (کل )جمعرات کو ہو گا جبکہ دوسری جانب بھارت اور بنگلہ دیش کے مسلمان بھی 24 مارچ( بروز جمعہ ) کو پہلا روزہ رکھیں گے۔جامعہ مسجد دہلی اور ڈھاکہ سے جاری الگ الگ بیانات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد یکم رمضان المبارک 24 مارچ کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں