پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک بارپھر زلزلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے سے شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور شہری روزے کی حالت میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ہیں۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے جھٹکے فیصل آباد،سرگودھا،بھلوال،چنیوٹ اور پھالیہ سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زمین لرزنے کے بعد لوگوں کی دل بھی دھڑک گئے اور لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 درجے تھی اور اس کا مرکز سرگودھا سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب میں 30 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں منگل کی شب بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔دو روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل آنے والے زلزلے سے خیبرپختونخوا میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ملک بھر میں زلزلے سے مالی نقصان بھی ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں