الیکشن کمیشن کو قانون سکھانے کے لئے شیخ رشید نے چیف جسٹس کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن شیڈول ملتوی ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس ا?ف پاکستان کو از خود نوٹس لینے کے لیے خط لکھ دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن شیڈول ملتوی ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس اف پاکستان کو از خود نوٹس لینے کے لیے خط لکھ دیا۔
شیخ رشید نے از خود نوٹس کے لیے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے خط سپریم کورٹ کو ارسال کیا ہے۔
شیخ رشید نے از خود نوٹس لینے کے لیے ارسال کیے گئے خط میں موقف اپنایا ہے کہ قانون کے مطابق الیکشن کمیش انتخابی شیڈول کو تبدیل نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن کے پاس نئی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار نہیں ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز اور سپریم کورٹ کے احکامات سے روگردانی کی ہے، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں