ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور ہدایتکار پردیپ سرکار 67 برس کی عمر میں انتقال کر گے، انہوں نے اپنی زندگی میں کئی سپر ہٹ فلمیں پیش کیں جن میں لفنگے ،پرندے اورمردانی شامل ہیں ۔
”پاکستان ٹائم “نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی فلمساز گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کی پوٹاشیم کی سطح بہت کم ہو گئی تھی، جس کے باعث ان کی حالت شدید بگڑ گئی اور ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔
بھارتی فلمساز کی موت پر ہدایت کار ہنسل مہتا نے ٹوئٹر پر ساتھی ہدایتکار کی موت کی افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا،
پردیپ سرکار کی موت پرکئی بھارتی اداکاروں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے جن میں اداکار اجے دیوگن، منوج باجپائی اور نیل نتن مکیش بھی شامل ہیں ۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/indian-director-died-1200x480.jpg)