راہول گاندھی کو بڑا جھٹکا،عدالت سے سزا ملنے کے بعد پارلیمنٹ نے بھی نا اہل قرار دے دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کانگریس پارٹی کے سنیئر رہنما راہول گاندھی کو بھارت میں مودی برادی کے خلاف ہتک عزت کیس میں نااہل کیا گیا ،راہول گاندھی بھارتی ریاست کیرالہ سے لوک سبھا کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔راہول گاندھی کی جانب سے چار سال قبل دیئے گئے بیان ’تمام چوروں کی کنیت مودی کیسے ہے؟ نیروو مودی، للت مودی، نریندر مودی“ پر ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس کیا گیا تھا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق بھارت کے اہم کانگریس رہنما راہول گاندھی کی مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہیں ،گذشتہ روزعدالت نے راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنا کرضمانت منظور کرلی تھی تاہم اب لوک سبھا سیکرٹریٹ نے راہول گاندھی کو 2سال کے لئے نا اہل قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی اپوزیشن لیڈرنے 2019 میں انتخابی مہم کے دوران ”مودی سرنیم“ سے متعلق بیان دیا تھا، جسے گجرات کی مودی برادری نے توہین آمیز قرار دیا تھا۔گذشتہ روزعدالت نے راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنا کرضمانت منظور کرلی۔ گجرات کی عدالت نے راہول گاندھی کی 30 روز کے لیے ضمانت منظور کی تھی، راہول گاندھی نے عدالتی فیصلہ چیلنج کرنےکا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں