لاہور(کرائم رپورٹر)کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی )نے گوجرانوالہ اورڈیرہ غازی خان میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک دشمنوں کےخلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ،سیکیورٹی اداروں کے جوان پاک وطن کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں تو وہیں دوسری طرف ملکی سلامتی کے ادارے ملک دشمن قوتوں اور ان کے آلہ کاروں کے خلاف شکنجہ کستے جا رہے ہیں ۔سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گوجرانوالہ اورڈیرہ غازی خان سے گرفتاردہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،خودکش جیکٹ بنانےکاسامان،اسلحہ برآمد کیا گیا۔دہشت گردوں کی گرفتاری 33 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ممکن ہوئی۔
