حکومت کتنے لاکھ افراد کو مفت آٹا تقسیم کرچکی؟مریم اورنگزیب نے اعداد و شمار بتا دیئے

لاہور(وقائع نگار خصوصی)وزیراطلاعات اور پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو مفت آٹا فراہم کیا جارہا ہے، اب تک 42 لاکھ افراد کو مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ معاشی مسائل کے باوجود عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، مفت آٹے کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے،مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ خیبر پختونخوا میں بھی جاری ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے دور میں عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے گئے جبکہ نواز شریف کے دور میں عوام کو آٹا اور چینی سستے داموں فراہم کئے جاتے تھے۔انھوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود وزیر اعظم کی ترجیح ہے،شہبازشریف نے مفت آٹے کی تقسیم کے مراکز کا اچانک دورہ کیا اور اس دوران بزرگ شہریوں اور عوام سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں