یوم پاکستان کی پریڈ منسوخ کر دی گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)خراب موسمی حالات کے پیشِ نظر یومِ پاکستان کی پریڈ منسوخ کردی گئی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ملک بھر میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقاریب کا اہتمام کیا اس سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔رواں سال پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں گراونڈ کے بجائے کفایت شعاری پالیسی کے یوان صدرمیں25مارچ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو اب موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردی گئی ہے ۔اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ موسم کی خرابی اور اگلے دو روز تک بارش کی پیش گوئی کے باعث یوم پاکستان پریڈ ری شیڈول کر دی گئی ہے،جوائنٹ سروس پاکستان ڈے پریڈ اب 25 مارچ 2021 کو پروگرام کے مطابق ہوگی اور اوقات پہلے ہی واضح کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس کورونا وائرس کی وجہ سے اس تقریب کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا تھا اور عالمی وبا کے بڑھتے خطرات سے عوام کو محفوظ رکھنے کی خاطر حکومت نے پریڈ منسوخ کر دی تھی۔یہ بھی یاد رہے کہ مارچ 2008 سے مارچ 2015 کے درمیان سات سال 23 مارچ کی پریڈ منعقد نہیں ہوئی تھی،اس کی بنیادی وجہ شہروں میں آئے روز پیش آنے والی دہشت گردی کی وارداتیں اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سکیورٹی خدشات تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں