ن لیگ نے عمران خان کے خلاف تہلکہ خیز فیصلہ کر لیا

لاہور(وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ ن نے حقائق عوام کےسامنے لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیانئے کے خلاف حکمت عملی تیارکر لی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ن لیگ نے عمران خان کے مقامی اورانٹرنیشنل ہینڈلرز بے نقاب کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز تنظیمی کنونشنز اور عوامی اجتماعات کے ذریعے عوام تک حقائق پہنچائیں گی۔مریم نواز پیر کو قصور میں عوامی سطح پر تنظیمی کنونشن کے دوران عمران خان کے مقامی اور انٹرنیشنل ہینڈلرز کو بے نقاب اور اہم حقائق کا انکشاف کریں گی۔دوسری طرف مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشکلات جتنی بھی ہوں وزیر اعظم کا مقابلہ کرنےکاجذبہ بلند ہے،اعلانات تو ہر کوئی کرتا ہے مگر جو ان اعلانات کو حقیقت بنانے کے لئے میدان میں اتر جائے اس کو شہباز شریف کہتے ہیں،انشااللہ پاکستان مشکلات کو شکست دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں