لاہور(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے ماہ رمضان کے دفتری اوقات کار تبدیل کر دئیے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق وفاق کے بعدحکومت پنجاب کی جانب سے بھی سرکاری دفتری اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سول سکرٹیریٹ میں دفتری وقت صبح 10:30 بجے سے 4 بجے تک ہوگا، جبکہ بروز جمعہ صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک دفتری وقت ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں دفتری اوقات 10:30 بجے سے 4 بجے تک ہونگے، جبکہ بروز جمعہ 9 بجے سے 1 بجے تک دفتری وقت ہوگا۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی رمضان المبارک کی آمد پر سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیئے تھے ۔ وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 7:30 سے دن 1:30 بجے تک جبکہ جمعہ کو دفاتر کے اوقات کار صبح 7:30 سے دن 12 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں ۔دوسری طرف خیبر پختون خوا حکومت نے بھی صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار تبدیل کرتے ہوئے صوبے کے تمام سرکاری دفاتر رمضان المبارک میں صبح 8 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 سے دن 12 بجے تک مقرر کئے ہیں ۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Notification-Punjab-Govt-Office-Timings-Ramazan-1200x480.jpg)