انتخابات کیلئے تیارہیں ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا،یوسف رضا گیلانی

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، پیپلز پارٹی انتخابات کے لیے تیار ہے۔ میری ذاتی رائے ہے الیکشن ملک میں اکٹھے ہونے چاہئیں، اگر ایک ساتھ الیکشن نہیں ہو گا تو وفاق کمزور ہو گا۔ ”پاکستان ٹائم “کے مطابق سابق وزیراعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے، الیکشن ملک میں اکٹھے ہونے چاہئیں۔اگر اکٹھے الیکشن نہ ہوئے تو وفاق کمزور ہو گا، جب بھی الیکشن ہو گا الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آٹے کی تقسیم کے حوالے سے بہتر حکمت عملی بنائیں گے، بے نظر بھٹو کی شہادت کے بعد الیکشن کو آگے کیا گیا تھا، دیکھتے ہیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں